جامہ تلاشی کی کوشش کے دوران اپوزیشن اراکین سکیورٹی عملے کیساتھ الجھ پڑے

0 159
پشاور(اے پی پی) خیبرپختونخوااسمبلی میں جامہ تلاشی کی کوشش کے دوران اپوزیشن اراکین سکیورٹی عملے کیساتھ الجھ پڑے،منگل کے روز جب صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین ایوان داخل ہورہے تھے تو داخلی گیٹ پر مامور سکیورٹی عملے نے سپیکرکی ہدایت پر ایم پی ایز سے تلاشی لی جس پر خواتین اراکین سکیورٹی اہلکاروں کیساتھ الجھ پڑیں بعدازاں انہیں بغیرتلاشی کے جانے دیاگیا جس کے باعث اپوزیشن اراکین اپنے ساتھ سیٹی اورپتھر لے کر ایوان داخل ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزاجلاس کے دوران پی پی کی رکن نگہت اورکزئی اپنے ساتھ میگافون ایوان لائی تھی جس پر سپیکرنے برہمی کااظہارکیاتھااوراسمبلی سیکرٹریٹ کوہدایات جاری کیں کہ اس قسم کی اشیاء پرپابندی عائدکی جائے۔
Facebook Comments