کوہاٹ میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن

0 131
کوہاٹ (پیام خیبر نیوز)کوہاٹ میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 10پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں کاروائی کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی تاروں کے بنڈل اور چرخیاں برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے ہیں۔پتنگ فروشی کے جرم میں گرفتار افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)منصورامان کے احکامات کی روشنی میں انسانی جانوں کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے ضلعی پولیس نے پتنگ سازی،پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف شہر کے چپے چپے میں بھر پور کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھر پور کریک ڈاؤن کے پہلے روز پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر10 پتنگ فروشوں کو حراست میں لیا ہے۔کاروائی کے دوران پولیس نے ہزاروں کی تعداد میں مختلف قسم کی چھوٹی بڑی پتنگیں اور دھاتی و غیر دھاتی تاروں کے بنڈل اور چرخیاں برآمد کرکے قبضے میں لئے ہیں۔پولیس نے پتنگ فروشی کے جرم میں زیر حراست ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے۔
Facebook Comments