قبائلی اضلاع میں تباء شدہ تعلیمی نظام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے صدر مجیب الرحمن

0 150

باڑہ(بیورو رپورٹ)ضلع خیبر تحصیل باڑہ پریس کلب میں خیبر یونین کے نئے منتخب کابینہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر یونین پاکستان نے ہمیشہ علاقے کی فلاع وبہبودکی بات کی ہے اور عوامی مسائل پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا ہے انہوں نے مزید کہا عسکریت پسندی کے دوران قبائلی اضلاع میں سینکڑوں تعلیمی درگاہیں صفہ ہستی سے ختم ہو چکی تھی جس پر اب تک عملی کام نہیں ہوا لہذہ حکومت قبائلی عوام کی مسائل مدنظر رکھتے ہوئے جلد ازجلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے تاکہ ہمارے مستقبل محفوظ ہو سکے،قبائلی فورس کے مسائل حل کریں ہمارے حاصہ دار فورس کی علاقے میں امن میں ایک اہم رول تھا لہذہ پچسیویں آئین کے مطابق مسئلہ حل کیا جائے قبائلی پہلے بھی عسکریت پسندی کی وجہ سے تباء ہوچکے تھے اب علاقے میں امن قائم ہوچکی ہے حکومت کی جانب سے بند کرش پلانٹ دوبارہ شروع کیا جائے کیونکہ ان کرش پلانٹ سے ہمارے ہزاروں قبائیلوں کی روزگار چلتا تھا،تباء شدہ گھروں کے سروے شناختی کارڈ بھی دیا جائے کرڑوں کے نقصانات ہوچکے ہیں،قبائلیوں نے ہمیشہ بڑے بڑے مسلے جرگوں کے ذریعے حل کئے ہیں حکومت کی جانب سے اے ڈی آر اورڈی آر سی میں عوامی رائے سے مشران کو منتخب کیاجائے۔

Facebook Comments