خیبر پختونخوا،24 گھنٹوں میں ریکارڈ 2516 کورونا مریض صحتیاب

0 100

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید12اموات اور مزید 755مثبت کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں،اس طرح صوبے میں مجموعی کورونا متاثرین کی تعداد23388ہوگئی ہے،محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صو بے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 12افرادجان بحق ہوئے ہیں، جن میں سے 4کاتعلق پشاور،3کا سوات،2کا نوشہرہ سے جبکہ یک ایک کا تعلق مانسہرہ،ہنگو اور کرک سے تھا۔ محخمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی جانی نقصانات کی تعداد855ہوگئی ہے۔زرائع نے مزید کہا ہے کہ ا سی دوران کورونا سے متاثرہ مزید 2516افراد صحتیاب ہوگئے ہیں جو ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت پشاور سے مزید 277کورونا مثبت کیسیسز سامنے آئے ہیں

Facebook Comments