خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

0 143
پشاور (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع  ہونے کا امکان‘ بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا‘ تیز بارشوں کے باعث پشاور میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے‘بعض پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔
Facebook Comments