سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا ارشد خان کا پشاور میں قائم چینی ثقافتی اور اطلاعاتی مرکز چائنہ ونڈو کا دورہ

0 87
پشاورر:سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا ارشد خان نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی اور اطلاعاتی مرکز چائنہ ونڈو کا دورہ کیا۔انہیں بتایا گیا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ چائنہ ونڈو کے قیام کا بنیادی مقصد برادر ہمسایہ ملک چین اور اہل خیبر پختونخوا باالخصوص پشاور کے شہریوں اور چینی عوام کے درمیان دوستی کے رشتے مضبوط کرنا ہے۔چائنہ ونڈو کے ایڈمنسٹریٹر اور ممتاز صحافی امجد عزیز ملک نے سیکرٹری اطلاعات کو بتایا کہ پندرہ ماہ کے قلیل عرصے میں 18ہزار افراد اس مرکز کا دورہ کر چکے ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا واضح ثبوت ہے ۔ان کا کہناہے کہ چین کے قومی دن اور اہم تہواروں کے موقع پر یہاں رنگارنگ تقریبات بھی منعقدکی جاتی ہیں ۔ سیکرٹری اطلاعات ارشد خان نے چائنہ ونڈو کی مختلف گیلریاں دیکھیں، گریٹ وال کے سامنے تصویر بنائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔اس موقع پر ان کا کہناہے کہ پشاور میں چائنہ ونڈو کا قیام خوش آئند ہے اور اس سے پشاور کے عوام کو چین کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ارشد خان نے منتظمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مرکز مستقبل میں سی پیک کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں لگائے جانے والے منصوبوں سے متعلق آگہی کا مجب بھی بنے گا۔مرکز میں چینی زبان سکھانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی فیس کے پینتالیس دنوں کا کورس کروانا بھی لائق ستائش ہے جس کے مستقبل میں حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوں گے۔
Facebook Comments