محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی پر پابندی عائد کر دی

0 127
پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سیکریٹری محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ پابندی محکمہ صحت کے ذیلی اداروں، پروگرامز اور پراجیکٹس میں گریڈ ایک سے لے کر چار تک کے ملازمین کی بھرتی پر لگائی گئی ہے تاہم اس پابندی کا اطلاق میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس (ایم ٹی آئیز) پر نہیں ہوگا۔ محکمے کی طرف سے عائد یہ پابندی تاحکم ثانی نفاذ رہے گی۔ یاد رہے گریڈ 5 سے 16 تک کے صحت ملازمین کی تقرری و تبادلوں پر پہلے سے پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلامیے میں یہ کہا گیا ہے کہ 14 جنوری کو جاری کردہ نوٹیفکیشن تا حال نافذ العمل ہے۔
Facebook Comments