صحافی اور ہاکر لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنیٰ

0 103
پشاور (پیام خیبر نیوز)صحافیوں اوراخبارہاکر کو لاک ڈاؤن کے دوران اپنے امورکی انجام دہی کیلئے ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کی جانب سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے مراسلہ میں صحافیوں کو حکومتی احکامات کی روشنی میں نقل و حرکت میں نرمی کی بابت حاصل استثنیٰ کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں صحافیوں اور ہاکر وغیرہ پریس کارڈ اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایکریڈیشن کارڈ کے ذریعے صحافتی امور کی انجام دہی کی خاطر آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں گے مراسلہ صحافیوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔
Facebook Comments