جمرود میں کھیتوں سے نوجوان کی لاش بر آمد

0 216

جمرود(بیورو رپورٹ)تحصیل جمرود میں ایک نوجوان کی لاش کھیتوں سے بر آمد ہوئی ہے۔جمرود پولیس کے مطابق راج ولی ولد باغ ولی گزشتہ رات گھر سے غایب تھا اور اتوار کے روز ان کے علاقہ غنڈی میں اس کی لاش کھیتوں میں پڑی ہوئی جس کی اطلاع ان کو مقامی لوگوں نے دی تھی جس کے نتیجے میں جمرود پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے جمرود سول اسپتال کو پہنچا دیا ہے جس کے بعد یہ معلوم ہوگا کہ اس کی موت کس طرح اور کس چیز سے ہوئی ہے تاہم ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے کسی کے ساتھ کوئی دشمنی وغیرہ نہیں ہے ۔جمرود پویس نے رپورٹ درج کرکے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments