جمعیت علماء اسلام (ف) نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

0 161

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہا ہے کہ کرپشن کے جتنے عجوبے موجودہ حکومت میں سامنے آئے کسی بھی دور میں نہیں دیکھے، ابھی دکھائیں گے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، اسمبلی کو اب ہم چلنے نہیں دینگے ۔خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکرام خان درانی کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن فاونڈیشن میں ہونے والی کرپشن پر پارلیمانی کمیٹیکا مطالبہ کیا لیکن حکومت نہیں مان رہی،ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے جتنے عجوبے اس حکومت میں سامنے آئے پہلے کھبی نہیں دیکھے،پی ٹی آئی پر کرپشن کی بات ہو تو عمران خان احتساب بھول جاتے ہیں، پی ٹی آئی تو اسمبلی کو گھاس بھی نہیں ڈالتی،اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ابھی ہم دیکھایں گے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کی ہے

Facebook Comments