خواتین کے موٹر سائیکل چلانا اچھا آغاز ہے، جسٹس گلزار احمد 

0 126
کراچی (یواین پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا آغاز ہے کہ خواتین موٹر سائیکل چلائیں، میں سمجھتا ہوں کہ موٹر سائیکل چلانا ایک خطرناک کام ہے، خواتین مکمل ٹریننگ کے بعد ہی موٹر سائیکل چلائیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار کا دعوت نامہ دیکھا تو حیران ہوا کہ خواتین کیسے دو پہیوں پر چلیں گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایک اچھا آغاز ہے کہ خواتین موٹر سائیکل چلائیں، میں سمجھتا ہوں کہ موٹر سائیکل چلانا ایک خطرناک کام ہے، خواتین مکمل ٹریننگ کے بعد ہی موٹر سائیکل چلائیں۔
Facebook Comments