ماہرہ خان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، فہد مصطفیٰ

0 148
اسلام آباد (یواین پی) اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم”قائد اعظم زندہ باد“ کی عکس بندی کرتے ہوئے بہت اچھا لگا تاہم فلم کی عکسبندی مکمل ہونے پر بہت افسوس ہوا۔ٹک ٹاک کے خلاف ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے فہد نے کہا کہ ایک بار وہ گانے کی عکس بندی کروا رہے تھے تو وہ دیوار سے گر گئے اور انہیں کافی چوٹیں آئیں اور ایک شخص ان کے پاس آکر کہا کہ آپ ٹک ٹاک بنوا لیں جو انہیں بہت ناگوار گزرا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا نشہ ہے جس میں لوگ دوسروں کے دکھ درد کا خیال بھی نہیں کرتے اور ٹک ٹاک بنوانے لگتے ہیں۔
Facebook Comments