یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان ؟

0 166

لاہور( این این آئی) مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصدجبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں 1.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،زندہ مرغی، ٹماٹر، ایل پی جی ،پیاز ،دال مونگ ، دال مسور ،دال ماش،چینی ، گڑ ،لہسن ،کیلے، خوردنی تیل،نمک ، تازہ دودھ ، دھی،آٹا ، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 24اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔آلو،سرخ مرچ ،انڈے، چنے کی دال

،گندم سمیت 5اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، روٹی سادہ ،ملک پاڈر،باسمتی چاول ،مسٹرڈ آئل ، مٹن، بیف، سگریٹ، صابن ، سمیت 24 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Facebook Comments