’بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے کیلئے تیار ہیں‘

0 137

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہوتی ہے تو ہم اس کیلئے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نےڈوزیئربعد میں بھیجا،حملہ پہلے کردیا،کاش ڈوزیئرپہلے بھیج دیا ہوتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ شسما سوراج کے ساتھ او آئی سی اجلاس میں نہیں بیٹھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی ، ہم نے تو صرف دفاع کیا ہے،کشمیر کے معاملے پر بھی بات چیت کے لئے تیارہیں، بھارت طاقت سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں، تباہی کےبعد بھی بیٹھ کر مذاکرات کرنے پڑتے ہیں، بھارت کی پالیسی سود مند نہیں رہی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ محبوبہ مفتی ٹھیک کہتی ہیں، انسان کو گرفتارکرسکتے ہیں، اس کی سوچ کو نہیں ، مہذب دنیامیں واحد راستہ مذاکرات کا ہی ہے۔

Facebook Comments