پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا،قومی وطن پارٹی

0 143
پشاور(یواین پی)قومی وطن پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔نئے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعا ت پرٹیکس بڑھ رہے ہیں۔ حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے۔سابقہ دور حکومت میں تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں عمران خان اور اسد عمر واویلا مچاتے تھے کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہو رہا ہے اور یہاں پر ٹیکسز لگا کر عوام پر اضافی بوجھ ڈالاجارہا ہے اب عوام پوچھنا چاہے گی کہ اب پی ٹی آئی کی حکومت اپنے دعوؤں اور وعدوں کے برخلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے؟ ترجمان نے کہا کہ ڈیزل پر 25‘ پٹرول پر 19 روپے سے زائد وصولی اور مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 105.5 فیصد بڑھانا ظلم عظیم ہے۔ قومی وطن پارٹی پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے  اپنے فیصلے کو واپس لے۔  ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مہنگائی کی تلوار روز اول سے غریب اور نہتے عوام کے سر لٹک رہی ہے ایک طرف عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں اور دوسری طرف معصوم بننے کا ڈرامہ بھی رچا رہے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود قوم پراس ظلم کانفاذ کیا جس کا حساب دینا ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی شفافیت کا یہ عالم ہے کہ وزیراعظم کو مافیا کا پتہ ہے لیکن بتا نہیں رہے۔ قوم سے جھوٹے وعدے کرنے والے اور جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کرنے والے آٹا اورچینی چوری پر رپورٹ اب تک جاری نہ کرسکے۔
Facebook Comments