گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

0 162

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہا،مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش بھی ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی سندھ میں مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں رہی، جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

چھور، لسبیلہ، پڈ عیدن میں 44، جیکب آباد، رحیم یار خان، تربت، لاڑکانہ، سکھر، دادو اور سکرنڈ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں اگلے 3 روز تک موسم گرم اورخشک رہے گاجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور 37سنٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

لاہورشہر میں کبھی ہلکی اور کبھی تیز ہوائیں چلتی رہیں گے، دن کے اوقات میں موسم جزوی طورپر ابر آلود بھی رہے گا، جمعے کو لاہورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔

ادھر ملتان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بادام کی سردائی فروخت کرنے والوں نے اسٹال سجالیے ہیں۔

Facebook Comments