حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے: شہری

0 130

لاہور:  بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پوری قوم متحد ہوگئی۔ شہریوں نے حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

شہریوں کا کہنا ہے بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پوری قوم متحد ہے، حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے ڈرامے کر رہی ہے، حملہ ہوا تو تاریخ کی کتابوں میں ایک اور باب کا اضافہ ہو جائے گا کہ بھارت بھی ایک ملک ہوا کرتا تھا۔

یاد رہے بھارتی طیاروں کی مظفر آباد سیکٹر میں دراندازی کی کوشش پر شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بزدل بھارتی طیارے بدحواسی کے عالم میں بالاکوٹ کے قریب ہتھیار پھینک کر بھاگ گئے۔

Facebook Comments