بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب اینٹی ائیر کرافٹ کی گولیاں برآمد، کھلبلی مچ گئی

0 149

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کے قریب اینٹی ائیر کرافٹ گن کی اٹھارہ گولیاں برآمد ہوئیں، ان گولیوں نے حکام میں کھلبلی مچا دی، پولیس کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ میں بچے کھیل رہے تھے، ان بچوں کو اینٹی ائیر کرافٹ گنکا ایک راؤنڈ ملا جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا، تلاش کے دوران اینٹی ائیر کرافٹ گن کی 18 گولیاں برآمد کر لیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ وزیراعظم کے گھر کے پاس سے ملنے والے ان راؤنڈز کا جائزہ لے رہا ہے۔

Facebook Comments