عمران طاہر لاہور قلندرز کے بولروں کو ٹپس دینے پہنچ گئے

0 160

لاہور(آئی این پی)پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر اور پی ایس ایل فائیو کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل عمران طاہر لاہور قلندرز کے بولروں کو ٹپس دینے پہنچ گئے۔عمران طاہر نے ملتان سلطانز کے ساتھ اپنا ٹریننگ سیشن مکمل کیا تو وہ قذافی اسٹیڈیم کے پویلین اینڈ کے بائیں طرف ٹریننگ میں مصروف لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے پاس جا پہنچے۔عمران طاہر کو اپنے درمیان پاکر لاہور قلندرز کے کھلاڑی حیران رہ گئے، انہوں نے لاہور قلندرز کے اسپنرز فرزان راجا اور معاز خان کو لیگ اسپن کے گر سکھائے جب کہ انہوں نے لاہور قلندرز پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے علی ماجد کو بھی ٹپس دیں۔لیگ اسپنر عمران طاہر نے اسپنرز کو ٹپس دینے کے بعد لاہور قلندر کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گپ شپ بھی کی۔اس حوالے سے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ عمران طاہر نے بڑے پن کا ثبوت دیا اور نوجوان بولرز کو ٹپس دیں، عمران طاہر کے اس عمل سے ناصرف نوجوان بولروں کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ انہیں اس کا فائدہ بھی ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں جب عمران طاہر ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کے دورے پر آئے تھے تو اس وقت گرانڈ میں میچ کے بعد انہوں نے پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان کو بھی ٹپس دی تھیں۔

Facebook Comments