عمران خان نے بھارتی اوراسرائیلی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

0 146

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے بھارت اور اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اور اسرائیلی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت الیکشن میں فتح کے لیے اپنے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، جب اسرائیل اور بھارت محض ووٹ کے حصول کے لیے عالمی قوانین، اقوام متحدہ کیسکیورٹی کونسل اور اپنے آئین کے برعکس مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ کشمیر پر قبضے کی کوشش کرتے ہوئے اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کرتے ہیں تو کیا ان کے عوام کو غصہ اور حیرت نہیں ہوتی کہ یہ انتخابات میں کامیابی کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل میں انتخابات ہیں جبکہ بھارت میں 11اپریل سے انتخابی عمل شروع ہونے والا ہے اور دونوں ہی ملکوں کی حکومتوں جانب سے الیکشن میں کامیابی کے جارحیت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments