عمران خان نے قوم سے ناقابل یقین اظہار کر دیا

0 85

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نے ہر مشکل کا ثابت قدمی سے مقابلہ کیااور امید ہے کورونا ریلیف فنڈ کے مشن کو بھی پوری قوم مل کر کامیاب بنائے گی۔ وزیرِاعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی جس میں کورونا ریلیف فنڈ سے متعلق جمعراتکو ہونے والی ٹیلی تھون نشریات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے ٹیلی تھون نشریات کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت اور ثابت قدمی سے کیا ہے، مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے اب تک سامنے آنے والا جذبہ نہایت حوصلہ افزاء ہے، امید ہے پوری قوم مل کر اس مشن کو کامیاب بنائے گی۔ دریں اثنا سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ فنڈ ریزنگ نشریات ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور بھرپور ٹیلی تھون ہوگی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 15 اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی اب رپورٹ آ گئی ہے۔وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ شوکت خانم اسپتال کے ماہرین نے گزشتہ روز وزیراعظم کے نمونے لیے تھے۔ خوش قسمتی سے وزیراعظم اس مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی کا ایک ٹیسٹ پہلے ہوچکا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تاہم اب فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ ہو گا جس کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

Facebook Comments