افطاری کے فوراً بعد آسمان سے باتیں کرتی عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی

0 151

 شارجہ میں 48 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ میں واقع ایک رہائشی عمارت ابکو ٹاور میں منگل کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آتشزدگی کے نتیجےمیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بلڈنگ میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز کی ٹیم موقع پر پہنچی گئی اور چند گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا جب کہ بلڈنگ میں آتشزدگی کی وجہ سے قریب موجود پانچ سے زائد دیگر عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔ آتشزدگی سے ملبہ اور دیگر سامان گرنے کی وجہ سے بلڈنگ کے نیچے کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عرب میڈیا کے مطابق محکمہ فائر نے فوری طور پر آگ لگنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

Facebook Comments