پاک افغان بارڈرپرغیرقانونی سمگلنگ کی روک تھام کی جائے،میاں ارشدجاوید

0 82

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاورکی سماجی شخصیت اورصنعت کارمیاں ارشدجاویدگوڑواڑہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاک افغان ٹریڈ کے ذریعے مال کی غیرقانونی ترسیل کے باعث ملک کی فیکٹریاں،کارخانے اورانڈسٹریاں بندہوکررہ گئی ہیں جس سے بیروزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہاکہ افغانستان کے سرحدات پر اشیاء کی غیرقانونی سمگلنگ کے باعث ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہاہے اس سلسلے میں وزیراعظم اوروزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اوردیگرمتعلقہ اداروں کے حکام نوٹس لے کر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے۔

Facebook Comments