ایک وقت میں ایک پراجیکٹ ہی کرتی ہوں:آمنہ شیخ

0 164

کراچی (یوا ین پی)اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ دو پاکستانی فلمیں نامعلوم افراد 2 اور پنجاب نہیں جاؤں گی کے ریکارڈ ساز بزنس نے فنکاروں کے ہی نہیں فلمسازوں کے بھی حوصلے بلند کردئیے۔روایتی فلموں کا خاتمہ کرکے ہم بین الاقوامی فلمیں بنانے لگے ہیں، چند برس قبل فلم وار کے کروڑ وں کے بز نس نے بھارتی فلمسازوں کی آنکھیں کھول دی تھیں، اب وہ پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر ٹریٹ کرنے لگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا میری فلم کیک تفریح سے بھرپور فلم ہوگی جس میں فنکاروں کی پرفارمنس شائقین کو متاثر کریگی، اس فلم میں ایک نئی آمنہ شیخ فلم بینوں کو نظر آئیگی،اس سے قبل ریلیزہونیوالی میری فلمیں مختلف نوعیت کی تھیں ان فلموں پر بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں کئی ایوارڈز ملنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا ایک وقت میں ایک ہی پراجیکٹ کرتی ہوں، فلم کیک مکمل کرانے کے بعد اب ڈرامہ سیریل مکمل کرائی ہے۔

Facebook Comments