پی ایس ایل میں زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر بننے کیلئے محنت کر رہا ہوں، محمد حسنین  

0 148

لاہور(آئی این پی) فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ اس بار بھی اچھا جا رہا ہے۔پہلی مرتبہ جب پی ایس ایل کھیلا تو اسی پلیٹ فارم سے مجھے قومی ٹیم میں آنے کا موقع ملا، ٹی ٹونٹی ڈبیو کیا، ون ڈے میچز کھیلے، اب میرا ٹارگٹ ہے کہ میں ٹیسٹ ڈبیو بھی کروں، اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں، میرا فوکس ایک فارمیٹ نہیں تینوں فارمیٹ ہیں۔پی ایس ایل فائیو میں اس وقت میری سب سے زیادہ وکٹیں ہیں کوشش ہے کہ لیگ میں زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا بالر بنوں اور میری محنت اسی کے لیے ہے۔ دائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ اپنی بولنگ کے لیے سنئیر بالرز کی ویڈیو ز دیکھتے رہتے ہیں اور جب سنئیرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو ان سے سیکھتا ہوں۔پی ایس ایل ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کئی ایک تجربہ کار غیر ملکی فاسٹ بولرز کھیل رہے ہو تے ہیں۔ اس وقت ڈیل اسٹین جیسے تجربہ کار سنئیر بالر پی ایس ایل میں موجود ہیں، ان سے سیکھ رہا ہوں، یہی فائدہ ہے پی ایس ایل کا بھی، دفاعی چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پی ایس ایل فائیو کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے۔ اور ا س وقت وہ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ٹاپ فور میں رہنے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو اگلے دو میچز میں ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔محمد حسنین کہتے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا پی ایس ایل میں آغاز اچھا تھا لیکن اس کے بعد پرفارمنس کے تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے اور کارکردگی میں خرابی ہو ئی جس کی وجہ سے مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑ ہا ہے تمام کھلاڑی محنت کر رہے ہیں اور اگلے دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Facebook Comments