شرمناک کام کے عوض کتنی رقم وصول کی گئی؟تہلکہ خیز انکشافات

0 134

اسلام آباد:کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات کی تفصیلات غیرقانونی طور پر ڈارک ویب کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان میں ایک سائبر سیکورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ 11کروڑ 50 لاکھ صارفین کا موبائل نمبرز اور ذاتی معلومات کی تفصیلات کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر چراکرایک ڈارک ویب کو 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت کردیا گیا،اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے کہا ہے کہ اس انکشاف پر تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابھی تک ٹھوس معلومات نہیں ملیں جب کہ حقائق کا سراغ لگانے کیلئے موبائل کمپنیوں سے ملکر تحقیقات کی جارہی ہیں

Facebook Comments