لاک ڈاؤن میں مزید کتنے دنوں کی توسیع کر دی گئی؟ نوٹیفیکیشن جاری

0 119

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے جس کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئےمشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ تندور، دودھ اور دہی کی دکانیں چار بجے کے بعد بھی کھلی رہیں گی۔ اس کے علاوہ مویشی منڈیوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔بات کرتے ہوئے اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے یہ فیصلہ موجود صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔موجود صورتحال کے مطابق ابھی ہمیں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے لئے اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ خیال رہے کہ پوری دنیاکو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ابھی تک پاکستان میں کورونا وائر س کے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 346 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئےہیں۔ ا ن مشکل حالات میں حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔اس سلسلے میں جس بھی علاقے سے مریضوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اسے مکمل طور پر سیل کر دیا جاتا ہے تا کہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔علاقوں کو سیل کرنے کے علاوہ اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبائی حکومت کو دے دیا تھا تا کہ وہ اپنے صوبے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن می نرمی یا توسیع کا فیصلہ کریں۔اسی ضمن میں خیبرپختونخواہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے جس کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئےمشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ تندور، دودھ اور دہی کی دکانیں چار بجے کے بعد بھی کھلی رہیں گی۔ اس کے علاوہ مویشی منڈیوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Facebook Comments