رواں سال مسلمان کتنے روزے رکھ سکیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

0 144

لاہور(ویب ڈیسک) شوال کے چاند کی غیرمعمولی صورت حال ہے ،29ویں روزے کو چاند نظر آنے کے امکانات 30 سے 40فیصداور30 روزے ہونے کے امکانات قدرے زیادہ ہیں۔ اس سے پہلے بھی غیرمعمولی طور پر جمادی الاول،جمادی الثانی اور شعبان کے مہینے بھی 30دن پر مشتمل رہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سالماہ شوال کے چاند کے حوالے سے کسی قدر مختلف صورت حال دکھائی دے رہی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق 29ویں روزے کو غروب آفتاب کے وقت کرا چی میں چاند کی عمر 20گھنٹے اور 59منٹ ہوگی جبکہ اِس کا اینگل 7ڈگری 18منٹ ہوگا ۔ چاند کو دیکھنے کا دورانیہ تقریباً 40منٹ پر محیط ہوگا،مرتب ڈیٹا کے مطابق 29ویں روزے کے دن چاند دیکھے جانے کے امکانات 30سے 40فیصد ہیں ۔ ماہرین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں صورت حال قدرے مختلف ہوسکتی ہے جہاں چاند کا اینگل 8 ڈگری اور اِس کے دیکھے جانے کا دورانیہ 44منٹ تک ہوسکتا ہے تاہم صورت حال حتمی ڈیٹا مرتب کیے جانے کے بعد واضح ہوگی۔ پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں 29ویں روزے کو چاند دیکھے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کے 2 علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقوں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا گیا اور رینجرز اورپولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیکٹر آئی ٹین کو 28 کیسز سامنے آنے پر سیل کیا گیا ہے ۔مذکورہ علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور تمام گھروں کے کورونا ٹیسٹ کئے جا رہےہیں۔اس کے علاوہ مذکورہ سیکٹرز سے باہر جانے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ باہر سے آنے والے شخص کے تمام کوائف چیک کیے جائیں گے۔

Facebook Comments