والدہ نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کس طرح ڈاکٹروں کے حوالے کیا؟ پورا علاقہ اشکبار

0 167

لاہور کے راوی ٹاؤن کے علاقے میں بہن بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راوی ٹاؤن میں رہائش پذیر بہن بھائی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کے والد کا بھی گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ڈی ڈی ایچ او کے مطابق والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر باقی فیملی کا بھی ٹیسٹ کیا گیا۔ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی تاہم والدہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔بچوں میں بھی کورونا وائرس کی علامات پائی جا رہی تھی۔بچوں کو کھانسی اور ہلکا بخار تھا۔بتایا گیا ہے کہ جب ایمبولنس بچوں کو لینے کے لیے پہنچی تو وہاں پر دکھ بھرے مناظر دیکھنے میں آئے۔جبکہ والدہ دیر تک روتی رہی۔بچوں کی والدہ نے انہیں کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی دیا۔دونوں بچوں کو چلڈرن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔بچوں کے والد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کو گھر میں سیلف آئسولییٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ان کے خاندان میں افراد کی تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Facebook Comments