ملک ریاض نے کس طرح اپنے ورکروں کو دھوکہ دے دیا؟ پورا پاکستان حیران

0 125

لاہور( نیوز ڈیسک) ملک ریاض جو پاکستان کے بزنس ٹائیکون اور ریئل اسٹیٹ کی مایہ ناز کاروباری شخصیت ہیں انہوں نے گزشہ ماہ 11 اپریل کو “آپ نیوز” کے نام سے بنایا گیا چینل اچانک ایک ای میل کے ذریعے بند کیا اور ملازمین سے ای میل میں وعدہ کیا گیا کہ ان کوان کی تنخواہ دی جائے گی اور اچانک ادارہ بند ہونے کی صورت میں پیش آنے والی مالی مشکلات کے ازالے کے لیے نوٹس پریڈ کی تنخواہ22 اپریل اور ہر مہینے کی5 تاریخ کو 3 ماہ تک آدھی تنخواہ باقاعدگی سے دی جائے گی۔مگر ملازمین کی گزشتہ ایک ماہ کی تنخواہ کے بعد ان کی 11 دن سمیت نوٹس پیریڈ کی تنخواہ کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں آپ نیوز سے نکالے گئے بےچارے ملازمین کو عید کی خوشیاں پھیکی پڑتی نظر آ رہی ہیں۔ اپنی تنخواہ کیلئے یہ ملازمین کبھی کسی سے کوئی تاریخ لیتے ہیں تو کبھی کسی سے کوئی تاریخ ملنے پر خوش ہوتے تھے مگر جیسے تیسے رمضان المبارک گزارنے کے بعد اب عید پر بھی پیسے نہ ملے تو یہ ملازمین کس طرح گزارا کریں گے اس بات کا صرف تصور ہی کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب رمضان المبارک اپنے اختتام کو ہے جبکہ عید الفطر آنے والی ہے بیشک یہ عید کورونا کی نظر ہوچکی ہے لیکن پاکستان میں دیگر شعبوں کی طرح میڈیا انڈستری کے حالات بہت پتلے ہوچکے ہیں، میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے میڈیا ورکروں کو اور انکے اہلخانہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میڈیا ورکروں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی تنظیم اس مسئلے میں ہماری آواز نہیں بن پا رہی جبکہ حکومت کی جانب سے بھی کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جا رہے دوسری جانب میڈیا مالکان کے مطابق حکومت کی جانب سے اشتہار جاری نہیں کیے جا رہے جس کی وجہ سے ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے۔

Facebook Comments