فردوس عاشق اعوان کی چھٹی!

0 94

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائےاطلاعات تعینات کردیا گیا۔قومی موقرے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہےجس کا نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری کردیا جائے گا۔واضع رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹمیں کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی لیکن عمران خان تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئے، اب انکوائری کمیشن پر اعتراض جاری ہے لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

Facebook Comments