حنیف عباسی کی آج رہائی کا امکان

0 132

ایفی ڈرین کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو شیخ زید اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی آج رہائی کا امکان ہے۔حنیف عباسی کے بیٹے حماس عباسی کے مطابق ان کے والد کو شیخ زید اسپتال لاہور سے کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آج ان کے والد کی رہائی ممکن ہو جائے گی۔واضح رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی سزا معطل کر کے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments