’’حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے ‘‘

0 138

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے عوام کو بہت سے سبز باغ دکھائے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 6 ماہ گزرنے کے بعد ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی۔

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ اورسابق دور حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے،جماعت اسلامی بھی سیاسی نہیں حقیقی احتساب کے حق میں ہے۔سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہےکہ عام انتخابات میں ہمیں کامیابی نہیں ہوئی تاہم اب عوام کے ساتھ رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں۔

Facebook Comments