حکومت پاکستان نے عوام سے مشکل وقت میں مدد کیلئے اپیل کر دی

0 75
  اسلام آباد(یواین پی)حکومت پاکستان نے عوام سے مشکل وقت میں مدد کیلئے اپیل کر دی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دینے کیلئے میجر ساجد کیانی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستانی عوام سے مشکل وقت میں مدد کیلئے اپیل کر دی،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے  ٹویٹ  میں کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دینے کیلئے میجر ساجد کیانی سے 03345888555،03432851914اور0519201056 نمبروں پہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
Facebook Comments