حکومت کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو مرحلہ وار وطن واپس لانے کا فیصلہ

0 116
اسلام آباد(پیام خیبر نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے بہت سے پاکستانی وطن واپس آنے کے خواہاں ہیں، انہیں بتدریج وطن واپس لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں، قومی رابطہ کمیٹی نیکل سترہ روازیں بحال کرنے کی منظوری دی،ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے۔اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے،دوسری ترجیح ایکسپائرڈ ویزا والے پاکستانی جبکہ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم واپسی کے منتظر طلبا کو واپس لانا ہے۔وزیر خارجہ کے مطابق چار سے گیارہ اپریل تک بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے لئے ہمیں ان تمام مسافروں کوایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹنگ کے عمل سے گزارنا ہے، اس کے لئے ہم اپنی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ ہاؤس کی استعداد کار کو بتدریج بڑھا رہے ہیں، وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہو گا توکراچی کے لئیبھی پروازیں بحال کریں گے۔
Facebook Comments