’پوتی اور پوتے کو دیکھنے لندن جارہا ہوں‘

0 167

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنی پوتی اور پوتے کو دیکھنے لندن جا رہا ہوں اور جلد وطن واپس لوٹ آؤ گا۔

شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نومولود پوتی کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے ابھی تک ان بچوں کو نہیں دیکھ سکا تاہم عدالتوں کے حکم کے تحت ضمانت ملی اور نام ای سی ایل سے نکالا جا چکا ہے۔

Facebook Comments