اے این پی کے اہم رہنما غلام احمد بلور کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز، بڑا اعلان کردیا

0 210

پشاور :عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر غلام احمد بلور نے ہارون بلور کے بیٹے کو انٹر پارٹی الیکشن میں نشست نہ دینے پر پارٹی چھوڑنے پر غور شروع کر دیا اور کہاہے کہ اگلے دو چار روز میں مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ ہارون بلور شہید کے بیٹے دانیال بلور کو انٹرا پارٹی الیکشن میں سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر الیکشن سے روک دیا گیا ہے،ہماری صدیوں سے پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں تاہم پارٹی قائدیننے قربانیوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے پارٹی چھوڑنے پر سوچ بچار شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین چار دنوں کے بعد اپنی قسمت کا فیصلہ کروں گا۔دوسری جانب حلقے کے ووٹرز نے بھی پارٹی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حقدار کو سامنے لایا جائے۔ خیال رہے کہ اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن (آج) بدھ کو باچا خان مرکز میں ہو رہے ہیں۔ اسفندیار ولی کے بیٹے ایمل ولی بلا مقابلہ صوبائی صدر منتخب ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments