جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورہ پرکویت پہنچ گئے

0 167
کویت سٹی (یواین پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورہ پرکویت پہنچ گئے، کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد منصور الاحمد الجابر الصباح،کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخضراور اورانڈر سیکرٹری نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل سٹاف انجینئر ہاشم عبدالرازق الرفیعہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سلامتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کویت کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی قوم کے عزم کو بے حد سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دفاعی اور سکیورٹی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جن میں دفاعی مصنوعات کی  برآمد، تربیت، تربیت یافتہ افرادی قوت/انسانی وسائل کی فراہمی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلہ میں تعاون شامل ہے۔قبل ازیں آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کویت کی مسلح افواج کے چیف  آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخضر نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ کویت آرمی کے چاق و چوبند دستے نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Facebook Comments