پشاور نیو ایئرنائٹ پر شراب کے دس ڈیلر اور گن پوائنٹ پر لوٹنے والے رہزنوں کا گینگ لیڈر گرفتار

0 137

پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر موٹر سائیکل پر شراب سپلائی کرنے کا دھندہ کرنے والے شراب کے ڈیلر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گل بہار پولیس نے لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے رہزنوں کے گینگ لیڈر کو گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمن کو اطلاع ملی کہ گل بہار پشاور کے علاقہ خٹک چوک میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شراب فروشی کا دھندہ کرنے والے شراب کے ڈیلر کی طرف سے گاہکوں کو موٹر سائیکل کے ذریعے شراب سپلائی کی جا رہی ہے ۔اس اطلاع پر گل بہار پولیس نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر لوگوں کو موٹر سائیکل پر شراب سپلائی کرنے والے شراب کے ڈیلر امجد ولد نور گل سکنہ حویلی شکور خان ہشتنگری پشاور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی دس بوتلیں برآمد کر لیں۔ گل بہار پولیس نے اسفندیار افغانی، بلال اور اسامہ سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھیننے والے گینگ کا کھوج لگا کر گینگ کے سرغنہ حیدر کالونی پشاور کے شہریار ولد شاہ جہان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چھینے گئے۔ موبائل فونز برآمد کر لئےگل بہار پولیس نے منشیات کے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے منشیات کے دس ڈیلروں کو گرفتار کر لیا۔ حیات آباد پولیس نے اولڈ جمرود روڈ

یونیورسٹی ٹائون پر افغان خاتون آزادہ سے گن پوائنٹ پر نقد رقم اور پرس چھیننے والے دو موٹر سائیکل سوار رہزنوں کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر دونوں رہزنوں اختر منیر ولد نور محمد اور دلاور ولد گل مست ساکنان سنگو سربند کو گرفتار کر لیا۔ پشاور پولیس نے حبیب بینک خیبر بازار میں گورنمنٹ سپیرئر سائنس کالج پشاور کے خائستہ رحمان سے دھوکہ دہی کے ذریعے بیس ہزار روپے کی رقم ہتھیانے والے سرفراز کالونی حیدر آباد کے نوسرباز محمد لغاری اور اس کی بیوہ مریم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر دونوں کو مسروقہ رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس سٹیشن بھانہ ماڑی کے سٹیشن ہائوس آفیسر وارث خان نے موٹر کار کے ذریعے بارہ بور کی دس ڈبل بیرل شاٹ گنز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر نعمان کو گرفتار کر لیا ۔

Facebook Comments