سابق قومی کپتان جاوید میانداد نے قومی بیٹنگ لائن پر سوال اٹھا دیا

0 148
کراچی(یواین پی) سابق قومی کپتان جاوید میانداد نے موجودہ قومی بیٹنگ لائن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کی رسی دراز کردی ہے۔اپنے وقت کے عظیم بیٹسمین جاننا چاہتے ہیں کہ کیا پاکستان میں کوئی ایسا کھلاڑی ہے جو آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقہ،نیوزی لینڈ یا بھارت کی ٹیم میں موجود کسی پلیئر کا متبادل بن سکے؟ان کا کہنا تھا کہ کوئی پاکستانی بیٹسمین ان ٹیموں میں جگہ نہیں بنا سکتا کیونکہ ہمارے پاس اچھے باوٓلرز کے برعکس بیٹنگ لائن میں صلاحیت نہیں ہے۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ دنیا یومیہ بنیاد اور تنخواہوں پر چل رہی ہے کہ آج رنز کریں،اپنے پیسے لیں اور گھر جائیں جبکہ کل رنز بنانے پر دوبارہ معاوضہ دیا جائے گا البتہ پیشہ ور کھلاڑی رنز نہیں کرتا تو اسے معاوضہ کیوں دیا جائے۔
Facebook Comments