محکمہ خوراک کی کوہاٹ روڈ پر کم عمر جانور زبح کرنے والوں کیخلاف کارروائی

0 120

پشاور{کرایم رپورٹر}محکمہ خوراک کی کوہاٹ روڈ پر بیمار لاغر اور کم عمر جانور زبح کرنے والوں کیخلاف کارروائی،کوہاٹ روڈ سیفن منڈی سے 3 قصائی گرفتار، راشننگ کنٹرولر افتاب عمروزیر خوراک الحاج قلندر لودھی، ڈائریکٹر فوڈ محمد زبیر خان کی خصوصی ہدایات پر راشنگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی اور خالد خان نے بڈھ بیر کوہاٹ روڈ کے علاقے میں قائم منڈی میں بیمار، لاغر اور کم عمر جانور زبح کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 قصائیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ بڈھ بیر میں واقع منڈی میں کچھ قصائی بیمار اور لاغر کم عمر جانور زبح کرکے دوسرے علاقوں کو سپلائی کرتے ہے جس کا محکمہ خوراک انتظامیہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوڈ راشننگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ واجد علی اور خالد خان نے ان کیخلاف کارروائی کی جن کو موقع پر دھر لیا گیا اور گرفتار کردیا گیا۔ ان قصائیوں کیخلاف تھانہ بڈب بیر میں قانونی کارروائی کے لئے مراسلہ جمع کرادیا ہے۔
محکمہ خوراک انتظامیہ کے مطابق کرونا لاک ڈاون کے دوران عوامی شکایات کے ازالے کے لئے خصوصی ٹیمیں ترتیب دی گئی ہے جو محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments