خیالی کے مقام پر حالیہ سیلابی ریلے کی وجہ سے حفاظتی پشتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

0 151

سوات{نمایندہ پیام خیبر}دریائے سوات میں چارسدہ کے علاقے خیالی منظورے کے مقام پر حالیہ سیلابی ریلے کی وجہ سے حفاظتی پشتیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوگئے جس کی وجہ زرعی زمینوں ، آبادی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے علاقے کے مشران نے متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے سوات میں خیالی منظورے کے مقام پر بنائے گئے حفاظتی پشتوں کی مرمت کرکے علاقے کو سیلابی ریلے سے محفوظ بنانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں بصورت دیگر علاقے کے مکین احتجاجی طور پر پشاور چارسدہ روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لیے لیے بند کر دینگے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریا سوات میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے نے زرعی زمینوں کے ساتھ ساتھ خیالی منظورے کے مقام پر بنائے گئے حفاظتی پشتوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور کئی پشتیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے سیلابی ریلہ کسی بھی وقت حفاظتی پشتوں کو بہا کے لے جا سکتے ہیں جو کہ زرعی زمینوں اور نجی املاک سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ علاقے کے مکینوں کے مطابق مقامی ایم این اے اور ایم پی اے نے بھی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور انتخابات کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں علاقے کے مکینوں نے صوبائی حکومت ،متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے سوات میں خیالی منظورے چارسدہ کے مقام پر بنائے گئے حفاظتی پشتوں کی خستہ حالی کا نوٹس لیں اور فوری طور مرمت کاکام شروع کریں تاکہ علاقہ بڑی تباہی سے بچ سکے بصورت دیگر مطالبات نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی طور پر پشاور چارسدہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دینگے۔

Facebook Comments