وزیر اعظم نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ، فردوس عاشق اعوان

0 158

سیالکوٹ (آئی این پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، نیا پاکستان کرپشن سے پاک، خوشحال اور مثالی ہوگا، نئے پاکستان میں بیوروکریسی کے دروازے عوام کے لئے کھولے ہیں اب سیاستدانوں کی چٹھی سے کوئی کام نہیں ہورکے گا۔ بدھ کے روز معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے اور حکومت قوم کے معماروں کو ہنر مندبنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں چلائیں گے اور جب فیکٹریاں چلیں گی تو معیشت کا پیہہ چلے گا۔ معیشت کا پیہہ چلنے سے پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوگا جبکہ ترقی کے تمام ثمرات نوجوانوں تک پہنچے گی جس سے یہ نوجوان آسودہ حال نظر آئے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں رکھی جا چکی ہیجو کرپشن سے پاک خوشحال اور مثالی پاکستان ہوگا نئے پاکستان میں بیروکریسی کے دروازے عوام کیلئے کھولے ہیں اور اب سیاستدانوں کی چٹھیوں سے کوئی کام نہیں رکے گا۔ کامیاب جوان پروگرام کی نگرانی وزیر اعظم عمران خان خود کر رہے ہیں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Facebook Comments