وفاقی وزیر شیخ رشید نے عوام کو خبردار کر دیا

0 94

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کورونا کااثر پاکستان کے مزدور پر بھی ہو گا ،لاکھوں افراد خط غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے جائیں گے ،ہمیں ہمت نہیں ہارنی ،میرا ریلوے کے مزدوروں سے وعدہ ہے ،کسی کو نہیں نکالا جائے گا ،ریلوے کے مزدوروں کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا ،ایم ایل ون آنے سے ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔یوم مئی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم مزدور کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے مزدوروں کے جوش کو سلامپیش کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ جیسے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے تین کروڑوافراد بیروزگار ہو گئے ،کورونا کااثر پاکستان کے مزدور پر بھی ہو گا لاکھوں افراد خط غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے جائیں گے ،ہمیں ہمت نہیں ہارنی ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہوا ہے ،میرا ریلوے کے مزدوروں سے وعدہ ہے کسی کو نہیں نکالا جائے گا ،ریلوے کے مزدوروں کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا ،ایم ایل ون آنے سے ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون کی بنیاد اسی سال رکھی جائے گی اور مجھے امید ہے چین کے سربراہان بھی آئیں گے ،اس مشکل وقت میں ہمیں اللہ تعالیٰ سے رجوع  اور دعا کرنی چاہئے کہ وہ ہماری مدد کرے۔

Facebook Comments