وفاقی وزیر مذہبی امور کا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ

0 158
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بطور مسلمان کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ علاج اور حفاظتی اقدامات کرنا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔ عوام حکومتی اقدامات پر تعاون کرے۔ ہمیں بھی بطور مسلمان اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔نور الحق قادری نے کہا کہ خطرناک وائر سے بچاو? کیلئے جمعہ کی نماز اور خطبے اور نماز کو مختصر کیا جائے، علماء دینے اجتماعات موخر کر دیں۔ فرض مسجد میں جبکہ سنتیں گھر میں ہی ادا کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلمان کا اللہ تعالیٰ کی ذات پر توکل ہے،مسلمان کسی خوف کا شکار نہیں ہوتا لیکن اس کے ساتھ ساتھ حفاظتی او ر احتیاطی تدابیر کو اپنانا بھی اشدضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خود اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالیئے اورہلاکت کی جگہوں سے بچنا مسلمان کی شان ہے۔واضح رہے سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتان سے پہنچنے والے 50مشتبہ مریضوں کے نتائج آ گئے ہیں جن میں 26 زائرین کے نتائج مثبت ہیں۔مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ 25 مریض کراچی اور ایک حیدرآباد میں ہے۔گذشتہ روز سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 35 تھی۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قرنظینہ کے انتظامات سے مطمئن نہیں تھے۔اس لیے 110 زائرئن کے ٹیسٹ لیے تھے جن میں سے 50 مثبت آئے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ 76 میں سے دو صحت یاب ہو گئے ہیں۔کرونا کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کہ اس وہاب کو سنجیدگی سے لیں،ہمیں ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ٹریبون کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیس کی تعداد 94ہو گئی ہے۔ایک ہی دن میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Facebook Comments