وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، صوبائی وزیر عاطف خان

0 154

پشاور: پی ٹی آئی خیبرپختون خواہ کے سینئر وزیرعاطف خان نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

 خیبرپختون خوا میں پی ٹی آئی کے سینئر وزیر عاطف خان نے وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب سے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور سپلائی لائن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیرعاطف خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے باوجود صوبے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے، کم وولٹیج کی وجہ سے بھی صوبے کے عوام پریشان ہیں، وفاقی حکومت بجلی میں خیبر پختونخوا کے لئے مختص کوٹے اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے صوبائی وزیر عاطف خان کو صوبے میں بجلی سے متعلق تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook Comments