پاکستانی سرپرائز پر بھارت میں خوف

0 152

پاکستان نے بھارتی دراندازی کا جواب دے دیا جس کے بعد سے بھارتی عوام میں خوف طاری ہوگیا۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیر کے نوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے۔ اس سے قبل یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کا لڑاکا طیارہ مگ ٹوئنٹی ون مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں تباہ ہوا ہے جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے پاکستانی طیاروں پرفضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 3علاقوں میں گھسنے کی کوشش کی، کسی کیمپ کو نشانہ نہیں بنایا، ایک بھی لاش دکھا دیں، اب ہماراجواب حیران کن اورغیر متوقع ہوگا، وقت اور مقام کا تعین ہم خود کرینگے، بھارت سرپرائز کا انتظار کرے۔

Facebook Comments