فضل حکیم خان یوسفزئی نےاحساس پروگرام کا افتتاح کردیا

0 121
چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ضلع سوات میں باقاعدہ طور پراحساس پروگرام کا افتتاح کردیا احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو 12 ہزار روپے ملیں گے جس کا باقاعدہ آغازکر دیا گیاپہلے روز ہزاروں مستحق خواتین نے اپنے اپنے یونین کونسل میں قائم ڈسٹری بیوشن سنٹرز سے احساس پروگرام کے تحت 12ہزار روپے وصول کئے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے خاطر خواہ اقدامات کئے تھے جس پر مستحق خواتین نے انتہائی خوشی کا اظہار کردیااس موقع پرچیئرمین ڈیڈیک نے ضلع سوات کے مختلف ڈسٹری بیوشن سنٹرزکا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ احساس پروگرام وزیر اعظم عمران خان کا احسن اقدام ہے اس وبائی صورتحال میں غریب طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے جن کو اس سے ریلیف مل جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ریلیف لینے والوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے ہونگے ہجوم نہ بنایا جائے اور بچوں کو ساتھ نہ لایا جائے کیونکہ یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگتا ہے ایسا نہ ہو کہ ہجوم سے مزید پھیل جائے لہٰذا احتیاطی تدابیر اپنانے ہونگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کی بہتر صحت کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مرحلہ وارطور پر احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو 12ہزار روپے ملیں گے لہٰذا عوام حکومت کے اعلان کردہ تاریخوں پر متعلقہ سنٹرز میں جا کر اپنا رقوم حاصل کریں عوام بغیر اطلاع جانے سے گریز کریں۔
Facebook Comments