فہد مصطفی کوفلم ٹچ بٹن کا ٹیزر پسند آگیا

0 174

کراچی (پیام خیبر نیوز) فلم و ٹی وی کے معروف اداکار فہد مصطفی کوفلم ٹچ بٹن کا ٹیزر پسند آگیا۔ فہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیزر دیکھ کر انہیں خوشی کے ساتھ ساتھ بہت فخر بھی ہوا کیونکہ ایسے مواد کی ہی سینما کو ابھی ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹچ بٹن کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فلم ٹچ بٹن میں فرحان سعید، فیروز خان، ایمان علی اورسونیا حسین اہم کردار میں دکھائی دیں گی جبکہ فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Facebook Comments