شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 افراد زخمی

0 258

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دھماکا ہوا ہے جس کےنتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق میرعلی بازار کے چوک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کا یہ بھی کہناہے کہ دھماکا سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر عبد الناصر کا کہناہے کہ دھماکے میں اکبر زمان میر خون خیل اور اسد اللہ طوری خیل معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments